ٹنڈوآدم(رپورٹ/محمد ذیشان راہی) ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی کا ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود میں وقار بچو کے قتل کے واقعہ پر بروقت نوٹس ایس ایچ او سٹی اسلم بلو کی بروقت کاروائی 2 مرکزی قاتل ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود میں اک نہ خوشگوار واقعہ رونما ہوا جہاں اسلحہ سے لیس ملزمان نے وقار بچو پر جان لیوا حملہ کیا اس دوران قاتل ملزمان کی پسٹل سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر مقتول وقار بچو جان بحق ہوگیا جبکہ قاتل ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے تھے۔ ایسی اطلاعات موصول ہونے پر بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ نے افسوس ناک واقعہ کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈوآدام سٹی انسپیکٹر محمد اسلم بلو کو واقعہ کی میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرنے اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ جمع کروانے کے لیے احکامات جاری کیے۔