میرپورخاص(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عملے کو تربیت دینے کے لئے موبائل کے متعلق معلومات رکھنے والے ٹرینرس کو ٹریننگ پروگرام میں شامل کیا جائے مردم شماری کے دوران پیدائش سے لے کر ہر عمر کے فرد کے نام درج کئے جائیں گے ۔پاکستان میں پہلی بار الیکٹرانک ڈیوائیسز کے ذریعے مردم شماری کرائی جائے گی،انہوں نے 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2022 تک ہونے والی مردم شماری کی ٹریننگ اور جگہ کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن، ادارہ شماریات او دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈویژنل کو آرڈنیٹر سینسز محمد شفیق اور ڈویژنل ادارہ شماریات کے انفارمیشن آفیسر فخر الدین راہموں نے مزید بتایا کہ 19 دسمبر سے شروع ہوانے والی ٹریننگ میں اسلام آباد سے ٹریننگ لینے والے ماسٹر ٹرینرس دربار ھال اور اجرک ھال میں ٹی او ٹی سبجیکٹ ٹیچرز اور آئی ٹی ایکسپرٹس کو ٹریننگ دیں گے ڈویژن کے ٹوٹل 69 ٹرینرس کو ٹریننگ دی جائے گی جس میں 50 ٹی او ٹی سبجیکٹ ٹیچرس اور 19 آئی ٹی ایکسپرٹس کو ٹریننگ دی جائے گی ڈپٹی کمشنر ھال میں ڈسٹرکٹ تھرپارکر اور اجرک ھال میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص، عمرکوٹ کے ٹرینرس کو ٹریننگ دی جائے گی ٹریننگ کرانے کا مقصد مردم شماری کے دوران کس بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ رہے انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی جانب سے خدمات مہیا کی جائیں گی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں اس سے قبل 6 بار مردم شماری کی جا چکی ہے جب آخری مردم شماری 2017 میں کی گئی تھی ٹریننگ میں میرپورخاص کے 7 عمر کوٹ کے 4 اور تھرپارکر کے 7 تعلقوں کے ٹرینرس شامل ہوں گے تمام ٹرینرس کو آگاھ کیا جاتا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔