پاکستان بنانے میں مسیحیوں کا خون شامل ہے : بندریال سنگھ 


وہاڑی (نامہ نگار )ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام  وہاڑی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صدر اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ۔صدر جنوبی پاکستان تحریک انصاف پنجاب لیبر ونگ خان سجاد خان کھچی۔ فنانس سیکرٹری اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کامران پرویز میسح تھے تقریب وائس چیرمین وزیر اعلیٰ کمپلین سیل مولانا عمران صدیقی صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی۔ راوخلیل جنرل سیکرٹری اس موقع پر مسیحی رہنما ڈاکٹر اسلم پرویز بگا، ڈاکٹر مقصود اٹھوال، پادری ممتاز ساون،کیپٹن خرم شہزاد، زاہد جمیل مسیح، پادری ساگر نے شرکت کی۔ سردار مہندر پال سگھ نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں مسلمانوں اور تمام مذاہب کا خون شامل ہے ہم سب مل جل کر خوشیاں مناتے ہیں۔ صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد بھٹی نے کہا کہ تمام مذاہب کو مساوی حقوق حاصل ہیں پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برداری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے تقریب کیآخر میں سب نے  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی

ای پیپر دی نیشن