مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانیاں آمد‘ شاندار استقبال ‘ پھولوں کی پتیاں نچھاور


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) جہانیاں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں 100 فلٹریشن پلانٹ اڈاپل 14 ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی نئی تعمیر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چلڈرن ہسپتال اور 150 بیڈز کی منظوری ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار  مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی نے ملک اسلم کے ڈیرے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک اسلم کے ڈیرے میں آمد پر مشیر وزیر اعلی پنجاب ایاز خان نیازی کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔ملک اسلم نے کہا مشیر وزیر اعلی ایاز خان نیازی نے جہانیاں میں جو ترقیاتی کام کام کروائے ہیں انکی مثال نہیں ملتی آئندہ الیکشن میں ایاز خان نیازی کی کھل کر سپورٹ کریں ملک اور جٹ برادری ان کے ساتھ ہے ملک ابراہیم میتلاپیر شاہد شاہ بخاری ماسٹر زاہد نے بھی خطاب کیا ملک عبدالستار قطب الدین وقاص رندھاوا  آفتاب سرگانہ حاجی محمد رانا ساجدچوہدری سجاد ملک اشرف ملک عرفان ملک ارشدملک اکمل امجد حسین بٹرعبدالرزاق موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن