ملتان (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی وضلعی جنرل سیکرٹری خولہ امجد،ضلعی سینئر نائب صدر ماریہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بیرونی آ قاؤں کے اشاروں کا ایجنڈا ہے تاکہ ملکی معیشت مزید تباہ حالی کا شکار ہو قائد میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ملک وقوم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھے لیکن پی ٹی آئی نے جھوٹے بیانیہ کے ساتھ اقتدار پر آ کر صرف چار سالوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا عوام کو چاہیے کہ وہ قائد میاں نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور عمران خان کی ملک وقوم دشمن پالیسیوں کا سنجیدگی سے موازنہ کرنا چاہیے اور آ نے والے دنوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے۔