ٹاٹے پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم پی اے و عشر کمیٹی پنجاب چیئرمین ملک واصف مظہر راں نے مصوں والہ پل تا براستہ کشنہ لوٹھڑ تک نئے کارپٹ روڈ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں حاجی عمران ظفر دھرالہ‘ ملک شہزاد سنی دھرالہ‘ ملک مکی مہے‘ ملک طاہر ریاض دھرالہ‘ حاجی اکبر علی گجر‘ چوہدری سعید احمد لوٹھڑ‘ حاجی عبدالجبار ویہلن‘ حاجی فدا حسین چنا‘ چوہدری دلاور گجر‘ جمشید حیدر بھٹہ‘ رانا ساجد‘ ملک فدا حسین دھرالہ‘ اشفاق احمد سہو سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے واصف مظہر راں نے کہا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور کروا رہا ہوں حلقہ کی عوام نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہے اور میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی آنے والہ دور تحریک انصاف کا ہے‘ عمران خان نے جو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے ہم پاسداری کریں گے امپورٹڈ حکومت الیکشن کرانے سے گھبرا کیوں رہی ہے میدان میں آئے۔