لودھراں(کرائم رپورٹر)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا شہزاد انور خاں اور تحصیل صدر لیبر ونگ کہروڑپکا رانا محمد رفاقت اسحاق خاں نے کہا کہ عالمی مہنگائی ہونے کے باوجود بھی عمران خان کے دور میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی تھی جتنی آج ہے تجربہ کاروں نے ملک پر تجربے کر کے دیوالیہ نکال دیا ہے پٹرول ،بجلی اور گیس کا استعمال اس وقت غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے عام انتخابات میں تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔