لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد وسیم جونیئر نے کہاہے کہ خوش ہوں کہ ڈیبیو پر ہیری بروک کی وکٹ لی، پچ سلو ہے اس لئے بائولنگ مشکل ہے، ایک لینتھ پر بائولنگ کی کوشش کی، تین سو پلس کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ پر کریک ہے، سپنرز کو مدد مل رہی ہے، تین سو پلس کا دفاع کرسکتے ہیں۔