لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 188 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، پانچویںروز بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں 272 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن میراز 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، مہدی حسن میراز 13 رنز بنانے کے بعد کیچ آٹ ہو گئے ، شکیب الحسن نے84 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 324 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، اکسر پٹیل نے چار اور کلدیپ یادیو نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔