تن سازی مقابلہ ‘امیر حمزہ نے مسٹر لاہور ‘ڈویژن کے ٹائٹل جیت لئے 

Dec 19, 2022


 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ مقابلے مسٹر لاہور اور مسٹر لاہور ڈویژن کے ٹائٹل لاہور کے امیر حمزہ نے جیت لیے جبکہ مسٹر جونیئر لاہور اور لاہور ڈویژن کا ٹائٹل چوہدری ارسلان علی کے نام رہا۔  200 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا۔  کلاسک فزیک کے ہونے والے مقابلوں میں باسط علی کامیابی سمیٹی، ماسٹر مسٹر لاہور کا ٹائٹل قصور کے ملک شفاقت علی نے اپنے نام کیا۔ مسٹر فٹنس فزیک کے مقابلے میں راو حمزہ نے کامیابی اپنے نام کی۔

مزیدخبریں