خوش قسمت ہوں ٹیسٹ کیریئر پاکستان سے شروع کیا: ہیری بروک

Dec 19, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ پاکستان کیخلاف جارح مزاجی سے بائولنگ کرینگے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انگلینڈ کو کیا ہدف ملے گا، انگلینڈ ٹیم اس کا کامیابی سے تعاقب کرنے کی ہی کوشش کریگی۔  کوشش تھی  پاکستانی بائولرز پر دباؤ برقرار رکھیں، جو خراب بال ملے اس کو ہٹ کریں اور جو اچھی بال آئے اس کو میرٹ پر ڈیفینڈ کریں۔نہیں جانتا کہ کون کون سے ریکارڈ بنالیے مگر ریکارڈز بنانا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ اس ٹیم میں میں ہر ممبر نئے ریکارڈز بنانا چاہتا ہے، یہ ریکارڈ بنانا بھی اچھا ہے، امید ہے ایسے مزید ریکارڈز بنیں گے۔  ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے، اگر شام میں دو وکٹیں مل جاتی تو صورتحال کافی مختلف ہوتی، تیسرے روز کوشش ہوگی کہ پاکستان کیخلاف زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کریں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہدف ہوگا کیونکہ جو بھی ٹارگٹ ہوگا ٹیم اس کو کامیابی سے حاصل کرنے کی کوشش کریگی۔

مزیدخبریں