لاہور(سپورٹس رپورٹر)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ میں ورلڈکپ 2022 جیتنے پر ارجنٹائن کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس نے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کی اصلیت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔
غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا: امیرقطر
Dec 19, 2022