نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں ملزم نے خالہ قتل کر کے نعش کے 10 ٹکڑے کر دیئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور شہر میں گرفتار ملزم 32سالہ انوج شرما نے اپنی بیوہ 64 سالہ خالہ کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم نے نعش کے 10ٹکڑے کر دیئے۔ پولیس کے مطابق خالہ نے ملزم کو دہلی جانے سے روکا تو اس دوران تلخ کلامی کے بعد ملزم نے خاتون کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کو چھپانے کے لیے تھانے میں خالہ کی گمشدی کی رپورٹ درج کرائی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر انہیں ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کیا۔
خالہ قتل
دہلی جانے سے منع کرنے پر خالہ قتل کر کے نعش کے 10 ٹکڑے کر دیئے
Dec 19, 2022