ایم کیو ایم کو توڑنے‘ ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے حوصلہ ہار چکے:خالد مقبول

Dec 19, 2022


کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقد خواتین کنونشن سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا آج کے اس کنونشن نے نشتر پارک کو شکست دیدی اور یہ پارک چھوٹا پڑ گیا آج یہ چلینج ہے مرد و عورتوں کو ملا کر بھی اتنا بڑا جلسہ کوئی نہیں کر سکتا ایم کیو ایم پاکستان کو توڑ نے اور ختم کرنے کاخواب دیکھنے والے اپنا حوصلہ ہار چکے ہیں اور آپکی ایم کیو ایم پاکستان کوئی ختم نہیں کر سکتا اور ایم کیو ایم پاکستان کو ختم کرنے والے اپنی سازشوں کے ساتھ دفن ہوگئے جو لوگ یہ کہتے تھے ایم کیو ایم پاکستان تقسیم ہو رہی ہے وہ دیکھ لیں آج تجدید ہورہی ہے اور جو یہ کہتے تھے ایم کیو ایم پاکستان بکھر رہی ہے وہ شعور نہیں رکھتے تھے ایم کیو ایم نکھر رہی ہے جو لوگ ایم کیو ایم پاکستان کو دفن کرنا چاہتے تھے انکی رعونت پر وقت خاک ڈال گیا اور ہم پاکستان کو کوئی آنچ نہیں آنے نہیں دینگے اور بھارت کو بھی واضع کر دینا چاہتے ہیں  اس نے دراندازی بند نہ کی تو ہم نظریاتی محافظ ہونے کیساتھ سرحدی محافط بھی بن کر دکھائینگے ۔ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کراچی ہی نہیں سندھ کے شہری علاقوں میں ایک خلا  پیدا ہوئے جسے کسی سیاسی جماعت نے پر نہیں کیا کسی کو کراچی کے عوام سے محبت ہو تی تو وہ اس خلا کو پر کرتا،پیپلز پارٹی،ن لیگ،پی ٹی آئی خیر خواہی کا دم بھر تے تھے لیکن ان شہروں کاغم کسی نے نہیں اٹھایا اور آج آپ یہاں موجود ہیں اور ہم بھی یہاں ہیں اور ہم ایک دوسرے کیلئے تھے اور ہیں۔ نسرین جلیل نے کنونشن میں قرار د یں پیش کی جسے شرکا نے اتفاق رائے سے منظور کیایہ قراردادیں بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ڈپٹی کنوینر و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا آج کا کنونشن اس امر کا عندیہ دے رہا ہے  انہوں نے ووٹ ڈال دئے تو اگلا میئر خواتین میں سے ہوگا ۔ 
خالد مقبول 

مزیدخبریں