کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما امین الحق نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیں گے۔ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو اس فیصلے سے بھی وہ یوٹرن لیں گے، تمام اسمبلیاں قائم رہیں گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان سے اپیل ہے ایسے فیصلے کرنے کے بجائے اسمبلی میں آکر بات کریں۔انہوں نے کہاکہ پرویز الہی اور چوہدری برادران ووٹرز کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ یقین ہے اس بار بھی چوہدری برادران اپنے ووٹرز اور عوام کی امیدوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔
امین الحق