مودی انتہا پسندی اور فسطائیت کو  فروغ دے رہے ہیں، شازیہ مری  


کراچی(این این آئی)غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کی وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جبکہ بھارتی میڈیا میں کچھ عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شازیہ مری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںبھارت سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی انتہا پسندی اور فسطائیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ 
شازیہ مری 

ای پیپر دی نیشن