اسلام آباد‘ نئی دہلی (خبر نگار+ اے پی پی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 262 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.25 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کرونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ تاہم 29 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ دوسری طرف بھارت میں گزشتہ روز کووڈ۔19کے 176 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 3,552 ہوگئی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وفاقی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کووڈ۔19 کے آغاز سے اب تک اموات کی تعداد 530,672 ہوگئی ہے۔
کرونا