شفیق آباد: 13 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی‘ ویڈیو بھی بنا لی

Dec 19, 2022


لاہور (نامہ نگار)شفیق آباد کے علاقے میں دو نوجوانوں نے 13 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سیف اور اس کا دوست بچے (الف) کو ورغلا کر لے گئے۔ ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد منور نے بتایا ملزم میرے بیٹے کو ٹک ٹاک بنانے کے بہانے اپنے گھر لے گئے۔ حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ فیصل آباد میں طالبہ‘ 2 لڑکیوں اور ایک ملازم کو نشانہ بنا دیا گیا۔
زیادتی

مزیدخبریں