اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیٹ نیوز) تھانہ آئی نائن کے علاقہ سے 17 سالہ افغان نوجوان کی درخت سے پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی سجاد بخاری نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کا باشندہ ہے جس کی نعش آئی ایٹ ٹو پارک کے گرین ایریا میں درخت سے لٹکی حالت میں ملی۔ مقدمہ زیر دفعہ 302 درج کر لیا گیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے لئے پمز منتقل کردی گئی اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے سے ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی مدد سے جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ زیادتی کا معلوم ہوتا ہے۔
زیادتی شبہ
سلام آباد: 17 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد‘ زیادتی کا شبہ
Dec 19, 2022