اللہ کا خوف باقی تمام خوف انسان کے دل سے نکال دیتا ہے: پیر نقیب الرحمن 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف ایک ایسا خوبصور ت خوف ہے جو باقی تمام خوف انسان کے دل سے نکال کر اس کی توجہ اپنی اصلاح کی طرف کر دیتا ہے، انسان کو ہمیشہ فکرِ آخرت رہتی ہے اور اس وجہ سے اس کی زندگی پاکیزہ، گمان نیک اور نیت درست ہو جاتی ہے اور وہ بندہ اطمینانِ قلب کی نعمت سے مالا مال ہو جاتا ہے۔فکرِ آخرت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو ٹھیک کرے اور اپنی اصلاح کرے۔ آج دنیاوی زندگی میں رہتے ہوئے ہمارے پاس یہ وقت اور مہلت موجود ہے کہ ہم اس احساس کو پختگی سے اپنے ذہن میں جمائیں کہ میرا خالق مجھے ہر حال میں دیکھ رہا ہے، وہ دلوں کے خفیہ بھیدوں اور رازوں سے واقف ہے اور مجھے اس کے سامنے اپنے تمام اعمال کاحساب دینا ہے اور یہی چیز انسان کو تقو ٰی کی جانب لے کر جاتی ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کا خوف ہے اور تقوٰی کے اس راستے پر مضبوطی سے قائم رہنے کے لئے ربِ رحمان قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کا ساتھ اختیار کرو۔ دینِ متین ہمیں آراستہ کرتا ہے اور ہمیں زندگی گزرنے کے لئے اقدار،اچھا ماحول اور اچھی تربیت مہیا کرتا ہے جسے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بہترین روشنی اور تربیت کے طور پر چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ خانقاہی نظام نے مخلوقِ خدا کے قلوب و اذہان کو فکرِ آخرت اور اتباعِ رسولِ مقبول   کی جانب موڑا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بے شمار مخلوقِ خدا کی زندگیاں اعلیٰ ترین اسلامی تعلمیات میں ڈھل گئیں اور مخلوق نے اپنے دنیا میں آنے کا واحد مقصد جو کہ ربِ رحمان کی عبادت اور خوشنودی کو پانا ہے اسے سمجھا اور یہ جانا کہ حقیقی کامیابی کے لئے ہمارے پاس اتباعِ رسولِ مقبول کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
پیر نقیب الرحمن 
 ا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...