قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداوتوں میں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،و دیگر سامان لوٹ کر جائے واردات سے فرار۔ مولانا محمد رفیق نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھتیجا قیصر الطاف بینک سے رقم نکلوا کر گھر کو آرہا تھاکہ میگہ روڈ پر دوکس نے اسلحہ کی نوک پر 03لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔محمد سلیم نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ بھونیکی اوتاڑ میں نامعلوم مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 10ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔محمد اختر اکبر نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دیپال روڈ پر دوکس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر 41ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔