دو گروپو ںمیں تصاددم ، ایک شخص کے جاںبحق، پانچ زخمی، انکوائری شروع `


  مری(نامہ نگار خصوصی ) ایبٹ آباد گلیات کے سانحہ عزیز آباد میں دو گروپو ںمیں تصاددم  کے نتیجے میں ایک شخص کے جابحق اور پانچ زخمی ہونے کے واقعہ کی اعلی سطی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ایسے میںآئی جی صوبہ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے کر ڈی پی اوایبٹ آباد کی جانب سے شفاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔ اس حوالہ سے سابقہ ڈی ایس پی گلیات انچارچ پولیس چوکی چھانگلی سمیت دیگر عملہ تبدیل کردیا گیا ہے۔اس طرح  تاجوال باڑیاں کے دو دھڑوں کے درمیان ایک گھریلو تنازعہ کا کیس ڈی آر سی کمیٹی تھانہ ڈونگا گلی میں چل رہا تھا اس دوران دونوں فریقین کی درخواستوں پر پولیس چوکی چھانگلی گلی  کے موقع پر پہنچتے ہی  دونوں دھڑوں میں تصادم ہوا  جس کے نتیجے میں  ایک شخص سردار دلپذیر جابحق اور دو نوجوان منیر اور نصیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگے تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن