کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے تھوہا خالصہ سے گلور سڑک کا افتتاح کردیا جسے17.75 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے۔صداقت علی عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مخالفین کی طرح زبانی باتیں اور دعوے نہیں کیئے بلکہ عملی کام کیا جس کے نشانات آج ہر علاقے میں دکھائی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم ہائی وے کا منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا اس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور سیاح کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے پرفریب نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ اسلام آباد سے مری ٹریفک کے بہاؤ میں بھی کمی آئے گی اندرون پنجاب اور آزادکشمیر کے سیاح اب مری کے لیئے ٹورازم ہائی وے کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے گلور میں تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر مقامی پارٹی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ ٹورازم ہائی وے پر صداقت علی عباسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ہم نے مخالفین کی طرح زبانی باتیں، دعوے نہیں کیئے، صداقت عباسی
Dec 19, 2022