ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت)معروف کالم نگار،ماہر شکاریات اورعلاقہ چھچھ کے معروف زمیندار،سابق ممبرضلع کونسل اٹک احسن خان آف غورغشتی کااپنے زرعی فارم پردوست احباب ،سیاسی وسماجی شخصیات ،اعلی فوجی وسول افسران کے اعزازمیںسالانہ ظہرانہ کی پروقارتقریب کاانعقاد،جس میںآزادکشمیرسے لے کرراولپنڈی ڈویژن کے چاروںاضلاع ،جہلم راولپنڈی،اٹک چکوال اورہزارہ ڈویژن سے ماہرنشانہ بازدوستوںنے بھی شمولیت کی،تقریب میںسابق صوبائی وزراء،چوہدری شیر علی خان ،جہا نگیر خانزادہ،ڈویثر نل وائس چیئرمین شکایت سیل چنگیز خان آف حضرو، طارق جاوید ملک،ملک ہما یو ں طارق،سردار حامد علی خان،سابق وزیر آزادکشمیر راجہ محمد یاسین،راجہ مقبول احمد،سردارسلطان سکندر ، عدیل افضل خان،خالد خا ن آف حضرو،شاید اقبا ل خان غورغشتی،غلام شبیر احمد مٹھیالوی،نثار علی خان،انصار احمد،میر نوید ا ختر،راجہ نورمحمدنظامی آ ف بھوئی گاڑبھی موجو د تھے،میزبان تقریب ا حسن خان اپنے صاحبز ادو ںعامرخا ن،اور انور خان کے ہمراہ شرکاءتقر یب کے اعزازمیںعزت افزائی کیلئے انتہائی خو شی و مسر ت کے ساتھ اول سے لے کرآخرتک متحرک ر ہے،مہمانوںکی تواضع کیلئے دیہاتی کھانوںسمیت موسمی پھل فروٹ،اورشہری کھانے بھی خاصی مقدا ر میںموجودتھے،شرکاءتقریب نے علاقہ چھچھ غازی حضروکی مشہورروایتی ڈش کٹواگوشت کوبہت زیادہ پسندکیا،تقریب میںسابق صوبائی وزیرچوہدری شیر علی خان اورموجودہ ایم پی اے جہانگیرخانزادہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ احسن خان گزشتہ کئی برسوںسے سردیوںکے دسمبرمیںدوست احبا ب کے اعزازمیں”تقریب بہرملاقات“ کاباقاعد گی سے اہتمام کیئے جارہے ہیں،انہوںنے عالمی نیزہ بازاوررئیس آف کوٹ فتح خان ملک عطاءمحمد خان مرحوم کی رفاقت میںاحسن خان کی دعوت میں شرکت کرنے کے متعددواقعات کاحوالے بھی دیا او رکہاکہ احسن خان اپنی خاندانی وضع داری کے سلسلہ کوپوری شان وشوکت کےساتھ قائم رکھے ہوئے ہیں،شجاع خانزادہ شہیدکے فرزندایم پی اے جہا نگیرخانزادہ نے احسن خان کے بیٹوںکاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ علاقہ چھچھ کے لوگ دور،دراز،ا ورقر ب وجوارکے دوستوںکوآج بھی پرخلوص محبت کی لڑ ی میں پروئے ہوئے ہیں،سابق ونگ کمانڈ رایاز خا ن نے کہاکہ میںایبٹ آبادسے احسن خان کی محبت کااسیرہوتے ہوئے یہاںزرعی فارم میںپہنچ گیاہوں،تقریباتمام پرانے دوستوںسے ملاقات سے طبیعت میںبہت زیادہ خوشگواریت پیداہوگئی ہے،حاجی اشتیاق احمدخان آف رتوال نے بھی تقریب کوانتہائی اعلی اورشاندارقراردیا،نشانہ بازی کے مظاہرہ میںحصہ لینے کیلئے رائفلیںاورکارتوس بھی بڑی مقدارمیںموجودتھے،احسن خان نے بتا یا کہ میںاورمیرے بیٹے ماہرنشانہ بازوں میں شمارہو تے ہیں،اورجنوبی پنجاب کے سندھ بارڈرسے ملنے والے علاقوںمیںبھی ہم نے کامیاب شکارکھیلے،او رہم دوسروںکوبہترین نشانہ بازی کرتے ہوئے بہت خوشی اورراحت محسوس کرتے ہیں۔