ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے رہنما و فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانیز دوبئی سردار قیصر حیات خا ن تاجہ بارا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے نوجو ا ن وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مو¿قف کےساتھ کھڑے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قصاب مودی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیامودی سرٹیفائیڈ قاتل ہے جس نے ہمیشہ مسلمانوں کا قتل عام کیا اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کا روائیوں میں بھی بھارت ہی ملوث ہے بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کر دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے حقیقی جانشین ہیں ،،نوائے و قت ،،سے اپنی گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفاک قاتل مودی کو آڑے ہاتھوں لینے پر بھارت سیخ پا ہو کر احتجاج کر رہا ہے لیکن یہ با ت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر سمیت مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں مودی سرکار برسر اقتدار آئی ہے مسلمانوں کو ہر طر ح کے مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔