اسد عمرنے ہمیشہ خدمت و خلق کی سیاست کی،تنویرقاضی 


فتح جنگ( نامہ نگار)پا کستان تحریک انصاف یو سی 78 برائے چیئرمین تنویرقاضی نے کہا ہے کہ سابقہ ایم این اے اسد عمر نے این اے 54 میں اور خاص طور پر جی الیون میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 80 فیصد کام جی الیون میں ہوچکا ہے ۔ جس میں گلیو ں کے کارپیٹ اور پانی کا مسئلہ تقریبا حل ہوچکا ہے اور12 مساجد میں سولر سٹم لگ ۔ اس بار بھی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ خد مت و خلق کی سیاست کی ہے ۔ اور میں کوشش کروں گا کہ منتخب ہو کر جی الیون سیکٹر میں مزید بہتری لا سکوں۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پی ٹی آئی اسلام آباد کے ضلع کی تقدید بدلے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر کو بلے پر مہر لگا کر یوسی 78 کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ بلدیاتی الیکشن کا مقصد ہے کہ عام افراد کا کام ہونا چایئے تاکہ علاقے کی تقدیر بدل سکے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ اس وقت میری یوسی میں میری حمایت کا اعلان کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن