فتح جنگ (نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر پی پی پی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردارظہیر خان صدکال اور پی وائی او کے زیر اہتمام پریس کلب فتح جنگ سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف اور چیئرمین بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کیلئے بھر پور پرجوش ریلی نکالی گئی جسکی قیادت پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ،قمر خان ،ملک شفیق اور دیگر مقامی راہنماﺅں نے کی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاءسے تحصیل صدر ظہیر خان کھٹڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا جان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی عالمی دنیا کے سامنے بھر پور نمائندگی کی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جس پر بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے ہمارے قائد نے کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر کے بھٹو شہید کی یاد تازہ کر دی ہے بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کر کے ان کا حق خود ارادیت دینا پڑے گا پیپلز پارٹی ہر فورم پر ان کے بنیادی حق کیلئے بھرپور جدوجہد کرتی رہے گی مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور پی وائی او کے کارکنوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرے سے ملک شفیق قمر خان صدکال نے بھی خطاب کیا ۔
فتح جنگ،پی پی کا رکنوں کی مودی کےخلاف ریلی ،پتلا بھی نظر آتش
Dec 19, 2022