سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو  پہلے سال  25فیصدرینٹل اور  مفت انٹرنیٹ سبسڈی ملے گی


اسلام آباد(آئی این پی )سرکاری اور نجی عمارتوں میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو پہلے سال کے لیے 25فیصدرینٹل اور مفت انٹرنیٹ سبسڈی ملے گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، کوئٹہ، حیدرآباد، جامشورو اور گلگت میں 27 ایس ٹی پیز قائم کیے جائینگے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات آئی ٹی ای ایس کے کاروباری اداروں کو سستی کرایہ پر دفتر کی جگہ فراہم کر رہا ہے۔ سرکاری اور نجی عمارتوں میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو پہلے سال کے لیے 25فیصدرینٹل اور مفت انٹرنیٹ سبسڈی ملے گی۔ یہ نئی آئی ٹی فرموں کے لیے ایک آسان اور اقتصادی دفتر بنانے کا اقدام ہے۔ دفتر کی جگہ بہت سی سہولیات کے ساتھ آئے گی جس میں بیک اپ پاور کی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور سنٹرل ہیٹنگ کولنگ شامل ہیں۔ اس وقت پی ایس ای بی کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، کوئٹہ، حیدرآباد، جامشورو اور گلگت میں 27 ایس ٹی پیز کا انتظام کر رہا ہے۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصرنے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اب تقریبا 25 ملین مربع فٹ پر محیط ہے اور سالانہ 2.6 بلین ڈالر کی برآمدی آمدنی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیک آفس کے انفراسٹرکچر کو ملک بھر میں آئی ٹی پروفیشنلز کی میزبانی کرنے کے لیے مزید 80 ملین مربع فٹ کی ضرورت ہوگی تاکہ ایکسپورٹ ریونیو میں 15 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، مانسہرہ، سوات، ایبٹ آباد، گلگت اور خضدار میں موجودہ عمارتوں کو ٹیکنالوجی پارکس میں تبدیل کرکے 19 نئے ٹیک ہبس کا اضافہ کیاگیا ہے۔ 
سبسڈی ملے گی

ای پیپر دی نیشن