لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا 25واں کانووکیشن ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ کانووکیشن میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے بطور گیسٹ آف آنرشرکت کی۔ مہمان خصوصی پنجاب گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر سہیل افضل، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر نصراکرام، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ڈینز،ڈائر یکٹرز،ماہرین تعلیم،انڈسٹری ایکسپرٹس، طلباوطالبات اور والدین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔2 روزہ کانووکیشن کے پہلے روز فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز،فیکلٹی آف لائ،فیکلٹی آف فارما سیوٹیکل سائنسز،فیکلٹی آف ہیومنٹیزاینڈسوشل سائنسز اورفیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر کے 1076گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ انڈرگریجویٹ پروگرام کے 879، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے 197طلباوطالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ 64طلباوطالبات نے گولڈ،سلور اوربرونز میڈل حاصل کرکے پہلے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ فیکلٹی آف لاء کے بازف شہبازنے رول آف آنر اپنے نام کیا۔یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر نصراکرام نے کانووکیشن سے افتتاحی خطاب میں کامیاب طلباوطالبات،انکے والدین اوراساتذہ کرام کوخصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر نصراکرام نے گیسٹ آف آنر اورمہمانوں کا کانووکیشن میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔انکا کہنا تھا کہ یوسی پی طلباوطالبات کو ہرممکن سہولیات اوربہترین تعلیمی معیار فراہم کرتی رہے گی۔فیکلٹیز کے ڈینز نے گیسٹ آف آنر کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز اورگریجویٹس میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیں۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ گریجویٹ ہونے والے طلباوطالبات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو مستقبل میں عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کواپنا شعار بنائیں گے۔پنجاب گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرسہیل افضل نے گیسٹ آف آنر کو کانووکیشن کا خصوصی سووینیرپیش کیا۔ کانووکیشن کے دوسرے روزکل 1100گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی جن میں فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 311،فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے 172،فیکلٹی آف انجینئرنگ کے 152اورفیکلٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کے 465گریجویٹس کو انڈرگریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ پروگرامزکی ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔