لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ گیرتھ ساؤتھ گیٹ 2024 ء میں یورپی چیمپئن شپ تک انگلینڈ کے منیجر کے طور پر برقرار رہیں گے۔ وہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد کردار میں اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان تھے۔52 سالہ منیجر جن کا تقرر 2016 میں ہوا تھانے انگلش ٹیم کو 2018 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور 2021 میں یورو کے پہلے فائنل تک پہنچایا۔موجودہ معاہدہ دسمبر 2024 میں ختم ہونے والا ہے۔ایف اے کے چیف ایگزیکٹو مارک بلنگھم نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گیرتھ ساؤتھ گیٹ انگلینڈ کے منیجر کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور یورو 2024 ء کی مہم کی قیادت کریں گے۔گیرتھ اور سٹیو ہالینڈ اسسٹنٹ منیجر کو ہمیشہ ہماری مکمل حمایت حاصل رہی ہے، اور یورو کپ کیلئے ہماری منصوبہ بندی اب شروع ہوتی ہے۔
انگلینڈفٹبال ایسوسی ایشن کا گیرتھ سائوتھ گیٹ کو 2024ء تک بطور منیجر برقرار رکھنے کا اعلان
Dec 19, 2022