گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی ) شہری علی غفار مغل ایڈووکیٹ نے ڈی سی گوجرنوالہ کو دی گئی درخواست میںالزام لگایا ہے کہ ضلع کونسل گوجرانوالہ کے افسروں نے 16دسمبرکو مرالیوالہ کی تعمیر کے سلسلہ میں ٹینڈر جاری کیا اور پھر کسی بولی کے بغیر چہیتے ٹھیکیدار رانا خالد کو جاری کردیا، باقی ٹھیکیداروں کوبولی میں شامل نہ کرنا قانون کی سراسر خلاف ورزی تھا،رانا خالد نے دیگر ٹھیکیداروں کو لے دیکر خاموش کرادیا۔ علی غفار مغل نے کہا کہ ضلع کونسل کے افسروں کا اقدام سرکاری خزانے کو بھاری نقصان کا سبب بنا ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ بغیر اس تعمیراتی کام کا ٹھیکہ فوری منسوخ کرکے دوبارہ میرٹ پر ٹینڈر جاری کئے جائیں۔
ضلع کونسل حکام نے ٹھیکہ چہیتے کو دیدیا، شہری کی ڈی سی کو درخواست
Dec 19, 2022