حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما چوہدری وسیم عباس گجر کے بڑے بھائی اور مقامی صحافی چودھری ندیم عباس گجر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ پرانے سول ہسپتال علی پورروڈ جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے پڑھائی۔ مرحوم کے قل کاختم آج ہائوسنگ کالونی نزد جناح چوک میں دس بجے صبح ہوگا۔