حضرت ابوبکرؓ نے عدل و انصاف کو مدنظر رکھ کر نظام خلافت چلایا : اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کا دور خلافت تاریخ اسلام میں درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے،آپ نے عدل و انصاف کو مدنظر رکھ کر نظام خلافت چلایا،پاکستان کے دفاع اور استحکام کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں،الیکشن کراو ملک بچاؤ تحریک پورے ملک کی آواز بن چکی  ۔

ای پیپر دی نیشن