اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا : تشکل عباس 

Dec 19, 2022


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما تحریک انصاف وامیدوار پی پی 54چوہدری تشکل عباس وڑائچ نے کہا ہے کہ قائد عمران خان  کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ،کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ منفی ہتھکنڈوں کی بجائے ملک و قوم کا سوچے اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ نمائندہ خصوصی نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر’’سے بات چیت کے دوران تشکل عباس وڑائچ  نے کہاکہ نواز شریف کو کس نے بیرون ملک سے واپس  آنے سے روکا ہے ،ہم تو کہتے ہیں وہ واپس آئیں اور عام انتخابات میں اپنی جماعت کی عبرتناک شکست  دیکھیں ۔عوام کرپشن کرنے والوں کو ان کی موجودگی میں مسترد کر کے عبرت کا نشان بنا ئیں گے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں یہ اہلیت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ حالات میں بھی سنبھال سکتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائیں جائیں اور اس کے بعد سہولت کاروں کے ذریعے کوئی رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ 

مزیدخبریں