عمران خان کی مقبولیت میںدن بدن کمی ہورہی ہے:مظہر بشیر،شعیب الطاف

Dec 19, 2022


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گکھڑ کے صدر میر مظہر بشیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئے روز اسمبلیاں توڑنے کے اعلانات کرکے جہاں ملک میں انتشار اور افراتفری کی فضا پیدا کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہاں اس نے جھوٹے وعدے اور بلامقصد لانگ مارچ اور جلسے پر اپنے کارکنوں کو بھی تھکا کر بد زن کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میںدن بدن کمی ہورہی ہے اور لوگ ان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اسمبلیاں توڑنی ہیں تو کون انہیں روک رہا ہے وہ اسمبلیاں توڑیں تاکہ اتحادی حکومت وہاں عام انتخابات کروا کر عوام کی جان ہمیشہ کے لیے اس سے چھڑوا سکے انہوں نے کہا اگر عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں تو یہ اس کاآخری الیکشن ہوگا کیوں کہ عوام اس کی طرف سے ملک میں فتنہ اور انارکی پھیلانے کو پسند نہیں کررہے  ۔

مزیدخبریں