نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ںشاہد بشیر اور چیف میونسپل کمیٹی میڈم سدرہ ڈار نے کہا ہے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور ڈی سی سائرہ عمر کی خصوصی ہدایت پر مسیحی بہن بھائیوں کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کے لیے 22,23,24دسمبر کوسستا کرسمس بازار لگایا جائے گا جس میں آٹا چینی ،گھی،انڈے ،چاول،دالیں ،گوشت،سبزیاں ،گارمنٹس، کیک مٹھائیاں سستے داموں دستیاب ہونگی سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان علی نے بتایاکہ تقریباً ہر چیز کی قیمت پر دس فیصد رعایت ہو گی یہاں پر میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی خصوصی ہدایات پر مسیحی برادری سے عملی محبت کے اظہار کے لیے چرچ کو خوبصورت لائٹنگ سے روشن کیا جائے گا ۔