گوجرانوالہ: کارپوریشن حکام کی غفلت، تجاوزات کی بھرمار،گرین بیلٹس تباہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )میونسپل کارپوریشن کے حکام کی غفلت کے باعث شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہو نے سے سڑکیں ،راستے سکڑ گئے ،پیدل گزرنا محال ہوگیا مافیا کے ہاتھوںگرین بیلٹس تباہ ہو چکیں ۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسر روزانہ جی ٹی روڈ سے گذرتے ہیں جنکی نظر کبھی گرین بیلٹ کی تباہ حالی اور جگہ جگہ ریڑھیوں،کھوکھوں کی بھرمارپر نہیں پڑتی،جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف خصوصاً ریلوے پھاٹکوں تک تجاوزات سے  پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ بھی کور ہو چکے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے احتجاج اور سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا  شہریوں کو پیدل چلنے ‘گذرنے کا بھی حق حاصل نہیں آخر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو درپیش مسائل سے غافل کیوں ہیں ۔ آخر یہ اعلیٰ افسر اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق دلانے میں کب توجہ دینگے ۔ انہوں نے حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہر کو تو کم از کم تجاوزات سے پاک کر دیں اور ذمہ دار کارپوریشن اہلکاروں ‘افسروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...