مختلف شہروں میں دھند کا راج، متعدد مقامات پر ٹریفک کیلئے شاہراہیں بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے۔ متعدد مقامات پر شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نظر انتہائی کم رہ گئی۔ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ اسلام آباد سے فیض پور تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 3رجانہ سے فیض پور تک ٹریفک کیلئے بند جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 مکمل طور پر بند ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حادثات کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر حکام نے متعدد مقامات پر شاہراہوں کو بند کردیا۔آج سے 11روز قبل بھی موٹر وے پر دھند کی صورتحال تشویشناک  رہی۔ ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جبکہ ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے لے کر عبدالحکیم تک مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ ایم 5 ملتان سکھر موٹر وے کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن