مودی سرکار آر ایس ایس نظریہ مسلط کررہی اقلیتوں کو دیوار سے لگادیا 

Dec 19, 2022


اسلام آباد (اے پی پی) بھارت میں ہر سال 18دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن ملک میں اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک میں اقلیتوں پر آر ایس ایس کے نظریے کو مسلط کر رہی ہے اور اس کی امتیازی پالیسیوں نے بھارتی اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے بیانئے نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے جبکہ ملک میں اقلیتوں کو تشددکا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا روز کا معمول ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلیتوں کو ہندوتوا کے حملوں سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔
مودی/ اقلیتیں

مزیدخبریں