ٹوئٹر کی سربراہی رکھوں یا چھوڑ دوں؟ ایلون مسک نے فیصلہ صارفین پر چھوڑ دیا

Dec 19, 2022 | 14:35

ویب ڈیسک

اسپیس ایکس کمپنی کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی رکھنے یا چھوڑنے کا سوال پوچھ کر فیصلہ سوشل میڈیا صارفین پر چھوڑ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایلون مسک نے سوال کیا کہ کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دوں؟ جواب کے طور پر ٹوئٹر صارفین کو ہاں یا نہیں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بطور سربراہ ٹوئٹر ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کچھ اقدامات اٹھا بھی چکے ہیں جن کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ایلون مسک کے ٹوئٹر سربراہ بنتے ہی ٹوئٹر کے متعدد حقائق منظرِ عام پر آئے جن میں ٹوئٹر کا سابق سربراہ کی قیادت میں ایف بی آئی ایجنٹ کے طور پر کام کرنا اور ذاتی مفادات کیلئے عوامی مفادات داؤ پر لگانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑنے کا صرف اشارہ نہیں دیا بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ وہ صارفین کے جوابات کے پابند رہیں گے۔سب سے زیادہ ایلون مسک کے جن اقدامات پر انہیں بین الاقوامی سطح پر برا بھلا کہا گیا ان میں ٹوئٹر کے ملازمین کو بڑی تعداد میں ملازمتوں سے فارغ کرنا اور بلیو ٹک کو فروخت کرنا شامل ہیں۔

مزیدخبریں