اسلام آباد: متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر ایک بار پھر فیصلہ نہ ہو سکا۔متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا اور سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا جبکہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے.75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے ہیں۔اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے کل دلائل طلب کر لئے اور سماعت ملتوی کردی۔
متنازع ٹوئٹس کیس: اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر ایک بار پھر فیصلہ نہ ہو سکا
Dec 19, 2022 | 15:46