پی ایس ایکس: سرماریہ کاری کا منفی دن، انڈیکس واپس 41 ہزار سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 330 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں سوا 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 507 ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن