روسی صدر ولادیمر پیوٹن بیلاروس کے دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔ روس کے وزیر خارجہ اور دفاع بھی صدر پیوٹن کے ہمراہ ہیں، یہ روسی صدر کا 2019 کے بعد سے بیلاروس کا پہلا دورہ ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ بیلاروس روس کا اول نمبر کا اتحادی ہے۔پیوٹن کے دورے کو یوکرین جنگ میں ساتھ دینے کے لیے بیلاروس پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں سے جوڑنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ ایسی تمام باتیں احمقانہ اور بے بنیاد ہیں۔پیوٹن کے بیلاروس کا دورہ کرنے پر یوکرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر یوکرین جنگ میں ساتھ دینے کے لیے بیلاروس پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ روسی فوج نے فروری میں یوکرین پر حملے کے لیے بیلاروس کی سرزمین کا استعمال کیا تھا
روسی صدر پیوٹن کا تین برس بعد بیلاروس کا پہلا دورہ
Dec 19, 2022 | 21:31