واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ پاکستان امریکہ کا بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کیساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی میں جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔