عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے مصر کے صدر بن گئے

Dec 19, 2023

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار  بھاری اکثریت سے مصر کے صدر  بن گئے۔ مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مصر میں صدارتی انتخابات 2024 کے لیے 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک ووٹ ڈالے گئے تھے۔ الیکشن اتھارٹی کے مطابق ووٹنگ کی شرح 66 اعشاریہ 8 فیصد رہی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی۔ عبدالفتاح السیسی  نے 89 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ مصری الیکشن اتھارٹی کے مطابق صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ  70 لاکھ ووٹرز  نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ درست قرار دیے گئے۔  عبدالفتاح السیسی  نے 3 کروڑ 97 لاکھ سے زائد  ووٹ لے کر واضح  برتری حاصل کی۔ عبدالفتاح السیسی کے حریف  امیدوار حازم محمد سلیمان عمر نے 19 لاکھ 86  ہزار  ووٹ حاصل کیے۔

مزیدخبریں