اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ جلائو گھیرائو کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کر دیا۔ کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔ عمران خان اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجو تھانے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔
25 مئی لانگ مارچ جلائو گھیرائو کیس میں عمران خان اور اسد عمر بری
Dec 19, 2023