پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر کمپنی کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر غیرملکی کمپنی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس لگنے کا امکان ہے۔ غیرملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی تھی اور ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔ غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا، ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی۔ غیرملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کو دینے کے بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے۔

ای پیپر دی نیشن