لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت ڈی سی لاہور کا ایم پی او کا آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شیر افضل مروت کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد شیر افضل مروت نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے۔
شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا
Dec 19, 2023