اسلام آباد؍ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھی ہے۔ ملک میں نومبر 2023ء میں 15.60 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ نومبر میں ملکی نجی شعبے میں 15.89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ نومبر میں سرکاری شعبے سے 30 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری نکالی گئی۔ نومبر میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 13.14 کروڑ ڈالر رہی۔ نومبر 2023ء میں نجی شعبے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2.75 کروڑ ڈالر رہی۔ جولائی سے نومبر تک ملک میں 64.48 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں نجی شعبے میں 69.45 کروڑ ڈالر کی بیرنی سرمایہ کاری ہوئی۔ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں براہ راست 65.61 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ پانچ مہینوں میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 3.84 کروڑ ڈالر رہی۔ جولائی تا نومبر سرکاری شعبے سے 2 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی دیکھی گئی۔ نومبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔