محکموں سے سیاسی وابستگی والے سربراہوں کو ہٹایا جائے، متحدہ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ زکوٰۃ میں سیاسی بھرتیاں فوری ختم کی جائیں، تمام محکموں سے سیاسی وابستگیوں والے سربراہوں کو فوری ہٹایا جائے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین حضرات کیخلاف زکوٰۃ فنڈز پسندیدہ افراد کو دینے کی شکایات ہیں۔ یہ ایک غیر قانونی عمل اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن